بیرون ملک ملازمتیں حاصل کرنے کا آسان طریقہ جانیں
- 03, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: بیورہ آف ایمپلائمنٹ ک ذریعے بیرون ملک ملازمتیں حاصل کی جاسکتی ہے ،مگر کیسے؟ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ حکومت پاکستان کا آفیشل پلیٹ قارم ہے، جہاں پاکستانی شہری بیرون ملک ملازمتوں کے لیے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ بیرون ملک ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے پاکستانی شہریوں کو اپنی مہارت یا عنوان کے علاقے کو ٹائپ کر کے بیورو کی ویب سائٹ پر دستیاب ملازمتوں کی وسیع رینج میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہو گا۔
اس میں پاکستانیوں کے لیے تقریبا 146 ہزار 241 غیر ملکی ملازمتیں دستیاب ہیں۔ جو افراد ملازمتوں کے حصول کے لیے ورک ویزا کے لیے باہر جانا چاہتے ہیں تو ان صارفین کو چاہیے کہ وہ ویب سائٹ پر جائے اور اپنی تلاش کو مزید فلٹر کریں اور اپنے مقاصد حاصل کریں۔ مناسب ملازمت تلاش کرنے کے بعد "اجازت نمبر" کالم میں ملازمت کے ساتھ فراہم کردہ ہندسوں پر کلک کرنا ہو گا اور سائٹ انہیں ملازمت کے ساتھ آنے والی تفصیلات مراعات کے ساتھ دوسرے ٹیب پر لے جائے گا۔
تبصرے