دو جنوری کو روسی فوج نے کیا کیو پر جنگ کے دوران سب سے بڑا حملہ

روسی فوج

نیوزٹوڈے:  انتیس دسمبر کے بعد 2 جنوری کو ایک مرتبہ پھر روسی فوج نے کیو کو دہلا دیا روسی فوج نے 29 دسمبر کو کیو پر 158 میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا تھا جس میں کیو کو بھاری نقصان ہوا تھا اور اب ایک مرتبہ پھر روسی فوج نے ٹی یو 95 بمبرز سے اور 100 سے زائد ڈرونز اور میزائلوں سے کیو کے چار علاقوں میں تباہی مچادی روسی فوج کے حملوں کے بعد کئی علاقوں میں پانی اور بجلی کی سپلائی بند ہو گئی-

کیو میں تعینات ڈیفینس سسٹم بھی روسی حملوں کی زد میں آ گۓ کئی انرجی سینٹرز تباہ ہو گۓ کیو کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب چکے ہیں یکم جنوری کو ولادیمیر پیوٹن نے یہ بتا دیا تھا کہ بلگروڈ پر ہوۓ یوکرینی حملوں کا بدلہ لیا جاۓ گا اس بیان سے اگلے ہی روز روسی فوج نے بہت بھیانک بدلہ لیا ہے کیونکہ ایسے خوفناک حملے یوکرین نے روسی علاقوں پر کبھی نہیں کیے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+