جاپان کے ایئر پورٹ پر مسافر طیارے میں آگ لگ گئی

مسافر طیارے

نیوز ٹوڈے :  جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایئر پورٹ پر ایک مسافر طیارے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ طیارے کے نچلے حصے میں لگی اطلاعات کے مطابق ٹوکیو کے ہانیڈا ایئر پورٹ کے رن وے پر ایک مسافر طیارہ وہاں موجود کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرا گیا جس سے مسافر طیارے میں آگ لگ گئی طیارے میں تقریباً 400 مسافر سوار تھے جاپانی ایئر لائنز کے مطابق 379 مسافروں کو باحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا ہے-

مسافروں میں جہاز کے عملے کے 12 افراد بھی جہاز میں موجود تھے ان کو بھی باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا کوسٹ گارڈ کے طیارے میں عملے کے 6 ارکان موجود تھے جن میں سے 5 افراد ہلاک ہو گۓ جبکہ طیارے کے پائلٹ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے آتش زدگی کی وجہ سے ایئر پورٹ کو پروازوں کی آمدو رفت کیلیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا متوقع پروازوں کو دیگر ہوائی اڈوں کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+