غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل ہوا عالمی دباؤ کا شکار
- 03, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: ایک برطانوی اخبار نے دعوٰی کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری اور شہادتوں کے باوجود اسرائیلی فوج کو کامیابی حاصل نہیں ہو پا رہی اسرائیل ابھی تک خود کو فلسطینی حملوں سے محفوظ بنانے کا یقین بھی حاصل نہیں کر پایا اور برطانیہ جیسے اتحادی بھی اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے لگے ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل عالمی تنہائی کا شکار ہو گیا ہے اس وقت امریکہ ہی واحد ملک ہے جس کے تعاون اور سہارے کی وجہ سے اسرائیل کے اب تک غزہ پر حملے جاری ہیں-
عالمی دباؤ کی وجہ سے اب امریکہ بھی غزہ پر شدید حملوں میں نرمی کا مطالبہ کرنے لگا ہے امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج صرف حماس کے ٹھکانوں پر حملے کرے عام شہریوں کو نشانہ نہ بنایا جاۓ دوسری طرف اسرائیل یر غمالیوں کے اہلخانہ بھی جنگ بندی اور اپنے پیاروں کی رہائی کا مطالبہ زیادہ شدت سے کرنے لگے ہیں لیکن ان تمام مطالبات اور دباؤ کے باوجود اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر اس لیے آمادہ نہیں ہورہا کیونکہ اسرائیل کے پاس جنگ کے علاوہ حماس کے خلاف دوسرا کوئی منصوبہ نہیں-
تبصرے