غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور رہے گی: امریکا
- 03, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: امریکہ نے اسرائیلی وزرا کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور انہی کی رہے گی۔ محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیلی وزرا کا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا اور حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے اور نہ ہی اب کوئی دہشتگرد گروپ اب اسرائیل کیلیے خطرہ نہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملوں میں تیزی لاکر رہائشی علاقوں، کیپمپوں اور اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری کرتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں میں 200 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے۔صیہونی افواج نے غزہ میں جاری لڑائی میں طوالت کے لیے ہزاروں فوجیوں کو غزہ سے نکالنا شروع کر دیا۔ ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیل مظالم میں کوئی کمی نہ آسکی اور اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کئی فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
تبصرے