ایران آیا کھل کر حوثی لڑاکوں کی مدد کیلیے

بحری بیڑا

نیوز ٹوڈے:   امریکی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ 31 دسمبر کو بحیرہ احمر میں امریکی سمندری فوج نے 10 حوثی لڑاکوں کو شہید اور 3 حوثی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے امریکہ کے ان دعووں کے ایک روز بعد ایران کا ایک بحری بیڑا البرز ڈسٹرائر باب المندب سے ہوتا ہوا بحیرہ احمر میں داخل ہو گیا ایرانی بحری بیڑا حوثیوں کی مدد کیلیے ایسے وقت میں بحیرہ احمر میں پہنچا جب بحیرہ احمر میں عالمی سطح پر تناؤ بہت بڑھ چکا ہے-

امریکہ ، برطانیہ ، اسرائیل اور کئی دوسرے ملک بحیرہ احمر کی آبی بندر گاہ پر حوثیوں کی کاروائیوں کا الزام ایران پر لگا رہے تھے اور اب ایران کی مدد کے ساتھ ساتھ حوثی رہنماؤں کا ایک وفد بھی تہران پہنچ گیا ہے ان رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کرنے کیلیے ایرانی رہنماؤں سے بات چیت کی ہے اور فلسطینیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+