اسرائیل کو کیا پریشان جنوبی افریقہ نے
- 03, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل فلسطین جنگ میں حماس اور فلسطین کے ساتھ یمن ، لبنان ، قطر ،عمان اور کئی دوسرے ملک کھڑے ہیں لیکن ایک غیر مسلم ملک جنوبی افریقہ کا ایک قدم ان تمام ملکوں کی کوششوں پر بھاری پڑنے لگا ہے چند روز قبل جنوبی افریقہ نے اسرائیلی جرائم کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اعلان کیا تھا اور اب جنوبی افریقہ نے اپنے بیان پر عمل بھی کر دکھایا ہے اور اسرائیلی جرائم کو عالمی عدالت انصاف میں پیش بھی کر دیا ہے انہوں نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل پر فلسطینیون کی نسل کشی اور ان پر مظالم کا الزام لگایا ہے
اسسرائیلی قانون دانوں نے اسرائیل کے چیف آف آرمی سٹاف کو اس خطرے سے آگاہ کریا ہے کہ عالمی عدالت انصاف فلسطینیوں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوۓاسرائیل کو فوری حملے روکنے کا حکم دے سکتی ہے اور سفارتی طور پر اسرائیل سے تمام ملک قطع تعلق بھی کر سکتے ہیں اسرائیلی حکومت کو بھی اب یہی خطرہ ستا رہا ہے کیونکہ اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں دستخط کر رکھے ہیں کہ وہ اس عدالت کے ہر فیصلے کو مانے گی اور اب اسرائیلی ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے الزامات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا نسل کشی در اصل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اسی لیے اسرائیل آنے والے سنگین نتائج سے پریشان ہے
تبصرے