حوثی لڑاکوں نے بحیرہ احمر میں جنگی مشقیں کر کے امریکہ کو دی دھمکی
- 04, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : حوثی لراکوں نے بحیرہ احمر میں جنگی مشقیں کرکےامریکہ کو بہت بڑی دھمکی دی ہے حوثی لڑاکوں نےجنگی مشقیں کرکے امریکہ کو واضح سمجھا دیا ہے کہ ہم تمہیں بحیرہ احمر میں نہیں چھوڑیں گے اور یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ ان کے پاس کئی جنگی طیارے بھی موجود ہیں حوثی لڑاکوں کے حملے بحیرہ احمر کی لہروں پر لگاتار جاری ہیں حوثی لڑاکوں نے یورپی جہازوں کے ساتھ ساتھ امریکہ کے بحری جہاز پر بھی میزائلیں داغ دی ہیں اور ایران نے بحیرہ احمر میں اپنے بحری بیڑے کو تعینات کرکے حوثی لڑاکوں کو مزید تقویت دے دی ہے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران حوثی لڑاکوں نے دو مال بردار جہازوں کو نشانہ بنایا ہے حوثی حملوں کو روکنے کیلیے امریکہ نے حوثیوں پر جوابی حملے شروع کر دیے تھے ۔
ان کاروائیوں پر ایران بھڑک اٹھا اور حوثیوں کی مدد کیلیے میدان میں آ گیا ایران نے جو بحری بیڑا امریکہ کے خلاف حوثیوں کی مدد کیلیے بھیجا ہے اس کی رینج 9000 کلو میٹر ہے اور یہ کئی خطرناک میزائلوں سے لیس ہے اس بحری بیڑے کے بحیرہ احمر میں پہنچتے ہی حوثیوں کے حوصلے بڑھ گۓ ہیں اور حوثیوں نے امریکی جہازوں پر حملے شروع کر دیے ہیں اگر حوثیوں کے حملے اسی طرح جاری رہے تو امریکہ بھی بحیرہ احمر میں حوثی لڑاکوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر سکتا ہے حوثیوں نے یورپی ملکوں کے خلاف بھی جنگ کا اعلان کر دیا ہے حوثی لڑاکوں کا کہنا ہے کہ صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ اس کی طرح کوئی بھی ملک ہمیں دھمکی دے گا تو اس کا انجام اسے بھگتنا پڑے گا ۔
تبصرے