برطانیہ نے لگائی غیر ملکی طلبہ کے اہل خانہ پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی

داخلے پر پابندی

نیوز ٹوڈے :   برطانوی حکومت نے سال 2024 میں برطانیہ میں مقیم غیر ملکی طلبہ کیلیے نیا نوٹس جاری کر دیا برطانوی وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم غیر ملکی طلبہ اب اپنے خاندان کو برطانیہ نہیں لا سکتے برطانیہ کے اس نۓ قانون پر ہزاروں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں برطانیہ میں مقیم طلبہ کو بڑا دھچکا لگا ہے یکم جنوری 2024 سے برطانوی حکومت نے ویزے کے قوانین میں بھی کئی تبدیلیاں کی ہیں جس کے مطابق غیر ملکی طلبہ اس وقت تک اپنے اہل خانہ کو برطانیہ نہیں لا سکتے جب تک وہ پی ایچ ڈی یا پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پروگرام میں اندراج نہ کروا لیں ۔

طالبعلموں پر لگائی جانے والی ان پابندیوں کا اعلان مئی 2023 میں کیا گیا تھا لیکن ان کا اطلاق اب یکم جنوری 2024 کو برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے بھی ایک ایکس پوسٹ میں بتایا ہے کہ یکم جنوری سے برطانیہ میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ اپنے اہل خانہ کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے اس نۓ قانون کا مقصد ہجرت میں کمی اور امیگریشن کے غلط استعمال کو روکنا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+