حماس اور حزب اللّٰہ نے صالح العاروری کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا

شہادت کا بدلہ

نیوز ٹوڈے :   لبنانی میڈیا کے مطابق منگل کے روز لبنان پر اسرائیلی حملوں میں حماس کے رہنما صالح العاروری کو بیروت میں شہید کر دیا گیا اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی علاقے الضاجیہ میں حماس کے دفتر کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں حماس کے سینئر عہدے دار صالح العاروری شہید ہو گۓ اس حملے میں 4 افراد شہید ہوۓ اور متعدد افراد زخمی ہو گۓ اسرائیلی ڈرون حملے میں دو منزلہ عمارت کو زیادہ نقصان پہنچا ہے اور صالح العاروری کی گاڑی بھی تباہ ہو گئی ہے  صالح العاروری حماس تنظیم کے مسلح ونگ کے بانی رکن تھے ان کی شہادت پر حماس اور حزب اللٰہ نےا ن کی شہادت کا بدلہ اسرائیلی فوج سے لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے لبنان میں حماس رہنما پر ہونے والے اسرائیلی حملے کو پورے خطے کیلیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے عبدالہیان نے کہا کہ حماس رہنما کے قتل سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کر نہیں پایا اس لیے اب اسرائیل نے 2006 کے بعد ایک مرتبہ پھر لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملہ کر دیا ہے حماس کو ختم کرنے میں ناکامی پر اب اسرائیل دوسرے ملکون میں موجود حماس کے فوجیوں اور رہنماؤں کو نشانہ بنانے لگا ہے لیکن اس حملے کی قیمت اسرائیل کو بہت مہنگی چکانا پڑے گی اسرائیل کے اس حملے کے خلاف ایکشن لیتے ہوے حزب اللٰہ کے رہنما حسن نصر اللٰہ آج اہم خطاب کریں گے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+