بھارت: پی ایچ ڈی ٹیچر سبزی بیچنے پر مجبور

ڈاکٹر سنیپ سنگھ

نیوزٹوڈے:   بھارت میں پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹر سنیپ سنگھ اپنی روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سبزیاں بیچنے پر مجبور ہو گئے۔ بھارت میڈیا کے مطابق ڈاکٹر نے پی ایچ ڈی اور چار ماسٹرز کیے ہیں اور وہ کئی سالوں سے پنجابی یونیورسٹی میں پڑھا رہے تھے۔ سبزی بیچنے کے حوالے سے پی ایچ ڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ وہ یونیورسٹی میں بطور استاد کام کرتے ہے لیکن ان کا معاوضہ کم ہونے کی وجہ سے وہ اپنی ضروریات پوری نہیں کر سکتے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ صبح سویرے بازار میں سبزی خریدنے جاتے ہیں اور پھر شام تک سبزی فروخت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 12 سال یونیورسٹی میں کام کیا لیکن وہاں جو تنخواہ ملتی تھی اس پر گزارہ مشکل ہوگیا۔پی ایچ ڈی ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ہم گرونانک کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں اور کسی کے سامنے بھیک نہیں مانگتے اس لیے کوئی بھی کام کرنے میں شرم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مچھے بچوں کو پڑھانے کا شوق ہے، اس لیے اپنا  سینٹر شروع کرنے کا ارداہ ہے۔  

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+