سعودی فرمانروا نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سنادی

شاہ سلمان بن عبدالعزیز

نیوزٹوڈے:   سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 1000 عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عمرہ زائرین حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان عبدالعزیز کے مہمان ہوں گے اور انہیں وزارت اسلامی امور دعوت و ارشاد کی طرف سے مدعو کیا جائے گا۔ سعودی میڈیا نے کہا ہے کہ ان مہمانوں میں وہ شخصیات شامل ہوں گی جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کے لیے نمایاں خدمات کے علاوہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد فرمان جاری کرتے ہوئے شخصیات اور دیگر حکام کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز کو مدینہ کا گورنر مقرر کر دیا۔ زہیر بن محمد عبداللہ الزمان کو انسانی حقوق کمیشن کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا جب کہ ڈاکٹر یوسف بن صیح بن نضال البیالی کو اعلیٰ عہدے کے ساتھ انٹیلی جنس کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+