دبئی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
- 04, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: متحدہ عرب امارات میں فضائی کرایوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ کمی جنوری کے وسط کے بعد 50 سے 60 فیصد تک ہو سکتی ہے۔ کرایوں میں کمی کے امکانات زیادہ کرایوں والے فضائی رستوں پر ہیں جس میں برطانیہ، جنوبی ایشیا کے کچھ ممالک، یورپی ممالک، فلپائن اور امریکہ بھی شامل ہیں۔ ایم پی کیو ٹریول اینڈ ٹورازم کے سی ای او 'مالو پراڈو' کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں کرایوں میں زیادہ کمی یو اے ای سے طویل فاصلے کی فلائٹس پر ہو سکتی ہے۔ بڑے ٹور گروپس کی دبئی میں زیادہ فلائٹس کی مانگ کے باعث کرایوں میں زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے جس کے باعث متحدہ عرب امارات کے مقامی مسافروں کو عین موقع پر فلائٹس میں سیٹ لینے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور امکان بھی ہے کہ یہ روایت اب بدلنے جارہی ہے۔ پوری دنیا میں کرایوں میں خاطر کمی متوقع ہے۔
مثال کے طور پر : لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے دبئی تک اکانومی کلاس کرایہ 5000 ہزار 135 درہم سے کم ہو کر 2 ہزار 410 درہم تک کم ہو سکتا ہے۔ اسی طرح نیو یارک سے دبئی کا سفر ساڑھے تین ہزار درہم تک ہو سکتا ہے۔
تبصرے