متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے متعلق اہم بیان
- 05, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: متحدہ عرب امارات کے سفارتی امور کے مشیر نے حالیہ بیان دیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہر صورت برقرار رکھے جائیں گے۔ انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین ماہ مکمل ہونے پر یو اے ای نے اعلان کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اسٹریٹیجک نوعیت کے فیصلے کی پنیاد پر قائم کیے تھے اور اسی بنا پر غزہ میں جاری جنگ کے باوجود ہر صورت برقرار رکھے جائیں گے۔ یو اے ای کے سفیر انور قرقاش نے مزید کہا کہ اسٹریٹیجک بنیادوں پر قائم کیے گئے تعلقات کو جلدی ختم نہیں کیا جاتا ہے۔
یاد رکھے کہ عرب ملکوں نے اسرائیل کے ساتھ ابھی تک سفارتی تعلقات قائم کر رکھے ہیں اور یہ تعلقات غزہ میں شدید جنگ کے باوجود جاری ہیں۔ ان ملکوں میں سے بحرین اور امارات نے ابراہم معائدے کے تحت اسرائیل کے ساتھ 2020 میں تعلقات قائم کیے تھے۔
تبصرے