حماس کے اہلکار ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فوج کی نگرانی کر رہے ہیں: رپورٹ
- 05, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: انسٹی ٹیوٹ فار اسٹیڈی آف وار، دی کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے اہلکار ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فوج کی نگرانی کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی گروپوں نے الشاطی پناہ گزیر کیمپ کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر ایک بڑا حملہ کیا ، فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعوی بھی کیا۔
انسٹی ٹیوٹ فار اسٹیڈی آف وار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے شیخ علیجن محلے میں اسرائیلی آرمی پر ٹینک شکن راکٹ فائر کیے۔ اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان خان یونس کے اردگرد بھی شدید زمینی لڑائی جاری ہے۔ زمینی آپریشن سے اب تک 175 صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں. حماس کا کہنا ہے کہ مکمل جنگ بندی تک اسرائیل سے قیدیوں کی رہائی پر کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو گے۔
تبصرے