ترکیہ نے جنگ میں روس کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

یوکرین روس جنگ

نیوز  ٹوڈے : روس یوکرین جنگ شروع ہوۓ تقریباً 23 ماہ ہو چکے ہیں اس دوران نیٹو ملک ترکیہ کئ مرتبہ اپنے ساتھی نیٹو ملکوں کو آنکھیں دکھا چکا ہے اور جنگ کے دوران یوکرین کے اناج کو جب روس نے بحیرہ اسود کے راستے یورپ پہنچنے سے روک دیا تھا تو ترکیہ کی کوششوں سے روس اڑیسہ بندر گاہ کو یوکرین کی اناج سپلائ کیلیے کھولنے پر راضی ہوا تھا اس سے روس اور ترکیہ کے دوستانہ مراسم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے لیکن اب اس سے بڑھ کر ترکیہ نے یوکرین اور نیٹو کے خلاف مکمل طور پر روس کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

یوکرین کے دوست ملک برطانیہ نے روس کو کمزور کرنے کیلیے یوکرین کو دو بحری بیڑے مائن ہنٹر دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ روس کی سمندری طاقت کو کمزور کیا جا سکے لیکن ترکیہ نے برطانیہ اور یوکرین کی یہ خواہش پوری نہ ہونے دی ترکیہ نے برطانوی بحری جہازوں کو ترکیہ کے راستے بحیرہ اسود جانے سے روک دیا ہے دراصل ترکیہ یورپ کیلیے بحیرہ اسود میں داخلے کا مرکزی دروازہ ہے یورپی ملکوں کو بحیرہ اسود میں جانے کیلیے ترکیہ سے گزرنا پڑتا ہے اور ترکیہ نے روس کا ساتھ دیتے ہوۓ اس راستے کو استعمال کرنے سے روک دیا ہے ترکیہ کا یہ قدم نیٹو اور یوکرین کیلیے بہت بڑا دھچکا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+