روس خارکیو کی طرح کیو کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے

روس خارکیو

نیوز ٹوڈے :   روس یوکرین جنگ میں روس کے ارادے یہ بتا رہے ہیں کہ وہ خارکیو کی طرح کیو کو بھی مکمل طور پر تباہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ اب روس نے اپنے حملوں کا رخ کیو کی طرف موڑ رکھا ہے روسی فوج نے آج پھر کیو پر بہت بھیانک حملے کیے ہیں روس کے یہ حملے اتنے خطرناک تھے کہ کیو کے میئر نے روسی حملے کے بعد کیو میں تباہی کے مناظر خود ریکارڈ کرکے نشر کیے ہیں 29 دسمبر سے لے کر آج تک روس نے کیو کے ہر کونے کو بارود سے بھر دیا ہے ۔

اس وقت یوکرین کا کوئی علاقہ یا شہر ایسا نہیں ہے جو روس کے حملوں سے بچا ہوا ہو یوکرین کے آسمان پر ایران کے شاہد 136 ڈرونز ایک مرتبہ پھر منڈلانے لگے ہیں روس کے حملوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ روس اب 22 فروری 2024 سے پہلے ہی جنگ کو اختتام تک پہنچانے کا فیصلہ کر چکا ہے اسلیے یوکرین میں آر پار کی جنگ جاری ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+