حماس کو مٹانا آسان نہیں نا ممکن ہے ، وہائٹ ہاؤس
- 05, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے ایک اخبار نے امریکہ کے وہائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والا ایک بیان نشر کیا ہے بیان یہ ہے کہ غزہ میں حماس اس وقت بھی ایک طاقتور جماعت ہے وہائٹ ہاؤس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حماس ایک جماعت نہیں ایک نظریہ ہے اور اس نظریے کو کبھی کمزور نہیں کیا جا سکتا حماس کی سوچ کو بدلا نہیں جا سکتا اسی قسم کا بیان آج سے ایک ماہ قبل ایلون مسک نے بھی دیا تھا ایلون مسک نے بھی کہا تھا کہ حماس کو مٹانے کیلیے اسرائیل غزہ میں جو عام لوگوں کو قتل کر رہا ہے تو یہ اسرائیل کی غلط فہمی ہے کہ وہ اس قسم کی کاروائیوں سے حماس کو مٹا دے گا ۔
ایسا نہیں ہوگا بلکہ غزہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے کئی نۓ حماس جنم لیں گے جن کی سوچ حماس کے مطابق ہو جاۓ گی ایلون مسک کے اس بیان کی یورپ میں بھر پور مذمت کی گئی تھی لیکن ایک ماہ بعد ہی امریکہ نے اس بیان کو دہرا دیا ہے وہائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم جنگ کو طول دینے کے حق میں نہیں ہیں ہم بحیرہ احمر میں صرف نظر رکھ رہے ہیں جنگ کو بھڑکانا ہمارا مقصد نہیں ہے ۔
تبصرے