فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے بھی اسرائیل کے غلط فیصلے کی مخالفت کر دی

فرانس کا صدر

   نیوز ٹوڈے : امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کے اسرائیل کے خلاف بیان کے بعد آج فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے بھی اسرائیل کے خلاف بہت کڑوے بیان دیے ہیں ایما نیول میکرون نے غزہ کے فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور علاقے سے نکالنے کے اسرائیلی اقدام کی سختی سے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے خلاف جو قدم اٹھا رہا ہے ہم اس کے سخت خلاف ہیں کیونکہ اس سے کشیدگی بڑھے گی اور اسرائیلی حکومت کا یہ فیصلہ اقوم متحدہ کے قوانین کے سراسر منافی ہے اس لیے ہم اسرائیل کے اس فیصلے کے حق میں نہیں ہیں  ۔

   امریکہ اور فرانس کے بعد اسرائیل کے ایک اور دوست  ملک جرمنی نے بھی کہا ہے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ غزہ کے لوگوں کو ان کے علاقے سے نہ نکالا جاۓ اور ان کی سر زمین پر ناجائز قبضہ نہ کیا جاۓ اسرائیل کے دوست ملک اسرائیل کی جارحیت پر اس کے خلاف ہو گۓ ہیں ایمانیول میکرون نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ انتہا پسند رہنما بن جویر اور دوسرے اسرائیلی رہنما اس طرح کے بیان دے کر آگ میں گھی ڈالنے کا کام کر رہے ہیں یہ درست نہیں ہے  ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+