دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان پر پورے ایران میں سوگ

   نیوز ٹوڈے : گزشتہ روز ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ان کے مزار کے قریب ہونے والے دھماکوں میں 103 افراد جاں بحق ہو گۓ تھے اس افسوسناک واقعہ کی وجہ سے پورے ایران میں سوگ منایا گیا ایران میں ہونےو الی تمام تقریبات بھی کینسل کر دی گئی تھیں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ترکیہ کے دورہ پر جانے والے تھے لیکن ان دھماکوں کی وجہ سے انہوں نے ترکیہ کا دورہ بھی ملتوی کر دیا ۔

  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللٰہ خمینی نے اعلان کیا ہے کہ ان دھماکوں کے ذمہ داروں کو منہ توڑ جواب دیا جاۓ گا امیر قطر شیخ تمیم بن حماس نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو ٹیلی فون کیا اور  ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے دھماکوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے امیر قطر  نے ایران میں جاری دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف ایران کا پورا پورا ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا ہے  ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+