جاپان اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے اتنی شدید نوعیت کے زلزلے کے باوجود بھاری نقصان سے بچ گیا
- 05, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: جاپان ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا اٹھانوے منٹ کے دورانیے میں زلزلے کے 21 شدید جھٹکوں نے جاپان کے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ہے جاپان میں آنے والے اس زلزلے کی شدت 7.6ریکارڈ کی گئی لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ جاپان میں اتنی شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکوں میں صرف 62 افراد ہلاک ہوۓ ہیں جاپان میں آنے والا زلزلہ اگر کسی اور ملک میں آتا تو اس ملک میں نقصان اور ہلاکتوں کا اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا۔
جاپان میں زلزلے کے اتنے شدید جھٹکوں میں اتنے کم نقصان کی وجہ یہ ہے کہ جاپان میں تمام عمارتیں اور سڑکیں تعمیراتی قانون کے مطابق زلزلہ پروف بنائی جاتی ہیں جاپان میں تعمیر کی جانے والی عمارتوں اور بنائی گئی سڑکوں میں 7 سے 8 شدت کے زلزلے کو سہنے کی طاقت رکھی جا تی ہے پاکستان میں زلزلے کثرت سے آتے ہیں اسی لیے جاپان کی حکومت نے زلزلوں کیلیے ایک الگ ذیلی دارالحکومت بنا رکھا ہے تاکہ اگر جاپان میں شدید نوعیت کا زلزلہ آ جاۓ تو اس ذیلی دارالحکومت سے ملک کا نظام چلایا جا سکے
تبصرے