ایشیاء کے نئے امیر ترین شخص کا نام سامنے آگیا

گوتم اڈانی

نیوزٹوڈے:   بھارت کے مکیش امبانی تقریباً ایک سال بعد ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کھو بیٹھے۔ بھارت کے گوتم اڈانی ایک بار پھر مکیش امبانی کی جگہ لے کر ایشیا کے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2023 میں امریکی کمپنی ہندن برگ نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اڈانی گروپ کئی دہائیوں سے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ اسکیم میں ملوث ہے۔ اس رپورٹ کے بعد گوتم اڈانی کی دولت میں کمی آئی اور وہ 2023 میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں سب سے نیچے تھے جبکہ اس وقت مکیش امبانی نے ایشیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ہنڈن برگ کے الزامات کی نئی تحقیقات کی ضرورت نہیں۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+