امریکا نے عراق میں ایران کی حمایت یافتہ جماعت حشد الشعبی پر کیا حملہ

   نیوز ٹوڈے : امریکہ نے عراق میں ایران کی حمایت یافتہ جماعت حشدالشعبی پر حملہ کر دیا ہے شام میں ایران کے ٹھکانوں اور ایران کے فوجیوں پر حملوں کے بعد اب امریکہ نے عراق میں بھی ایران کی حمایت  یافتہ جماعت کے سب سے بڑے سپورٹ ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کر دیا ہے حشد الشعبی جماعت ہی عراق میں امریکی فوجی ٹکٓھکانوں پر حملے کر رہی تھی ۔

    امریکہ اس سے پہلے بھی اس جماعت پر دو مرتبہ حملے کر چکا ہے اس حملے میں چار عراقیوں کی موت واقع ہو گئی ہے جن میں حشدالشعبی کے ایک سینئر لیڈر بھی ہلاک ہو گۓ ہلاک ہونے والے لیڈر کا نام مشتاق طالب السعدی ہے عراق کی حکومت نے امریکہ کے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+