ہم حماس کو ختم نہیں کر سکتے اسرائیل کے ایک سابق لیڈر نے دیا بیان

    نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے اسرائیل کے ایک بڑے چینل 13 پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ بے شک ہم نے لبنان میں حماس کے ایک اعلٰی افسر کو شہید کر دیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حماس کمزور ہو گیا ہے اور اس کی جگہ اب کوئی نہیں لے سکتا ایسا سوچنا غلط ہے کیونکہ حماس کے پاس ایسے اور ان سے زیادہ طاقتور کئی لیڈر موجود ہیں حماس کو کمزور سمجھنا بہت بڑی بے وقوفی ہے ہم حماس کے کتنے ہی لوگوں کو مار دیں حماس کو ختم نہیں کر سکتے  ۔ 

     اس سے پہلے اسرائیل کے بڑے بڑے دوست ملکوں نے اسرائیلی جارحیت اور ان کی کاروائیوں پر دبے لفظوں اور کچھ نے واضح لفظوں میں تنقید بھی کی ہے اور اسرائیل سے یہ جنگی جرائم روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے لیکن اب اسرائیل کے کئی رہنماؤں نے بھی اسرائیلی حکومت اور فوج کے خلاف بولنا شروع کر دیا ہے اپنے ہی لوگوں کو حکومت مخالف بیان دینے پر اسرائیل کے تیور بھی بدلنا شروع ہو گۓ ہیں اور اسرائیل کے لہجے میں بھی نرمی آںے لگی ہے جیسے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کی حکومت اور نظم ونسق فلسطینیوں کے پاس ہی رہے گا لیکن وہاں کی سیکیورٹی اسرائیل کی ہو گی یعنی حکومت فلسطین کی ہوگی اور فوج اسرائیل کی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+