روس نے شمالی کوریا کی میزائلیں برسائیں یوکرین پر

   نیوز ٹوڈے : روس یوکرین جنگ میں جہاں یوکرین کو امریکہ اور یورپی ملکوں سے لگاتار ہتھیار پیسہ اور مدد مل رہی ہے تو وہیں روس کے ساتھ ایران ، چین اور شمالی کوریا جیسے ملک کھڑے ہیں ایران کے شاہد 136 ڈرونز اس جنگ میں اپنی  طاقت کا لوہا منوا چکے ہیں اور روسی فوج نے ان ایرانی ہتھیاروں سے کئی مورچوں پر یوکرین کو بھاری نقصان پہنچایا ہے لیکن چین اور شمالی کوریا نے جنگ میں اپنے ہتھیار روس کو دینے کی ابھی تک کوئی حامی نہیں بھری اور نہ ہی اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ان کے ہتھیار روسی فوج یوکرین کے خلاف استعمال کر رہی ہے ۔

     لیکن اب حال ہی میں روسی فوج نے یوکرین کے شہروں پر جو حملے کیے ہیں امریکی انٹیلیجنس کی تحقیق کے بعد یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ان حملوں میں شمالی کوریا کی میزائلیں استعمال کی گئی ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ روس نے میزائلیں اور کئی دوسرے ہتھیار شمالی کوریا سے خرید رکھے ہیں اور ودسری خبر یہ ہے کہ روس ایران سے کئی میزائلیں اور ہتھیار خریدنے کی بات چیت بھی کر رہا ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+