شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر 200 گولے برسا کر جنگ کا آغاز کر دیا
- 06, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : دنیا میں پہلے ہی جنگ کے دو مورچے کھلے ہوۓ ہیں اور تیسری بڑی جنگ کا مورچہ کھلنے والا ہے اور وہ مورچہ ہے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کا ، شمالی کوریا نے تیسرے جنگی مورچے سے 200 گولے جنوبی کوریا پر داغ کر جنگ کا آغاز کر دیا ہے جنوبی کوریا بھی کئی مرتبہ یہ دھمکی دے چکا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے اس پر حملہ کیا تو وہ بھی اسے نہیں چھوڑے گا اس وقت جنوبی کوریا کی جنگی مشقیں شمالی کوریا کو بھر پور جواب دینے کیلیے ہیں شمالی کوریا نے اپنے اور جنوبی کوریا کے درمیانی علاقے پیانگ یانگ جو کہ سیوول کے بہت نزدیک ہے اس کے آئر لینڈ یانگ پیونگ کو نشانہ بنایا ہے کم جانگ کی فوج نے اس علاقے میں لگاتار دو گھنٹے گولہ باری کی ہے ۔
کم جانگ اون نے سرحد عبور کر کے حملے کیے ہیں جس کے جواب میں جنوبی کوریا نے بھی اپنے کے ایف 16 جنگی طیارے ایکٹو کر دیے ہیں اور جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں شمالی کوریا کے کم جانگ اون نے ان حملوں سے ایک ہفتہ قبل اپنی فوج سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ وہ جنوبی کوریا اور امریکہ کو مٹا دیں گے دو جنوری کو بھی کم جانگ نے اپنے فوجی افسران سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ اپنی تلواروں کی دھاریں تیز کر لو جب دشمن ہم پر حملہ کرے ہم اسے مٹا دیں گے ۔
تبصرے