حماس آج بھی 7 اکتوبر کی طرح اسرائیل کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہےاسر ائیل کے ایک ماہر نے دیا بیان
- 08, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے ایک ماہر نے ٹی وی چینل پر یہ پیغام دیا ہے کہ غزہ میں اکیس سے بائیس ہزار فلسطینیوں کے قتل کے بعد بھی حماس اب بھی ایک مضبوط جماعت نظر آ رہا ہے اور اب بھی اسرائیل کے خلاف اسی طرح جنگ لڑ رہا ہے جس طرح 7 اکتوبر سے لڑ رہا تھا ان میں ابھی تک ایسے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے جن سے یہ اندازہ لگایا جاۓ کہ حماس کمزور ہو گیا ہے یا ٹوٹ گیا ہے حماس آج بھی اپنی شرائط پر ڈٹا ہوا ہے آج بھی حماس اپنی ہی شرائط پر قیدیوں کا تبادلہ کرنا چاہتا ہے ۔
حماس کی یہ جوابی کاروائیاں اور ہٹ دھرمی ظاہر کرتی ہے کہ حماس آج بھی ایک مظبوط جماعت ہے اپنے دوست ملکوں اور اسرائیلی رہنماؤں کے اس طرح کے بیانات سے اسرائیل کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہو گیا ہے اور وہ اسی بوکھلاہٹ میں غزہ کے معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں میں 122 عام فلسطینی شہریوں کو شہید کیا ہے ۔
تبصرے