یوکرین کے بہت بڑے مددگار ملک امریکہ نے دیا اسے بہت بڑا جھٹکا
- 08, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : روسی فوج کے حملوں سے یوکرین پہلے ہی پست ہو چکا ہے روسی فوج کے لگاتار حملوں سے اب یوکرین کراہ رہا ہے پیوٹن نے گولہ اور بارود سے یوکرین کو دہلا دیا ہے اور اب یوکرین میں ایسے حالات پیدا ہو چکے ہیں کہ یوکرین کسی بھی وقت گھٹنے ٹیک سکتا ہے لیکن اس ناکامی سے قبل یوکرین کو اس کے بہت بڑے مدد گار امریکہ نے بہت بڑا جھٹکا دے دیا ہے پینٹا گون کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اب یوکرین کو مزید مدد دینا امریکہ کیلیے ممکن نہیں ہے امریکہ نے واضح طور پر یوکرین کو یہ پیغام دیا ہے کہ یوکرین کیلیے اس کی فنڈنگ اب ختم ہو چکی ہے بائیڈن کی طرف سے اس اعلان کے بعد نیٹو پر سناٹا چھا گیا ہے پینٹا گون کے ایک پریس سیکرٹری پیٹرک ایس رائیڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ۔
کہ امریکہ کے پاس یوکرین کو دینے کیلیے فنڈ اب ختم ہو چکے ہیں پیٹاگون نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ امریکہ اب یوکرین جنگ میں تباہ ہونے والے ہتھیاروں کی مرمت بھی نہیں کرے گا امریکہ کے اس اعلان کے بعد اب یورپی یونین نے یوکرین کی مدد جاری رکھنے کیلیے یکم فروری کو ایک اجلاس بلوانے کا فیصلہ کیا ہے یورپی یونین نے پہلے بھی یوکرین کو 55 ارب ڈالر کی مدد دینے کا اعلان تو کیا تھا لیکن یورپی یونین کے رکن ہنگری نے یوکرین کو یہ مدد دینے سے انکار کر دیا تھا ای یو کے 27 ملکوں میں سے 26 ملک یوکرین کے ساتھ ہیں لیکن ہنگری یوکرین کے مخالف کھڑا ہے یکم فروری کو ہونے والے اجلاس میں کیا فیصلہ ہوتا ہے زیلینسکی اس کے منتظر ہیں ۔
تبصرے