روس کو یوکرین میں آگے بڑھتا دیکھ کر یورپی ملکوں کو اپنی فکر ستانے لگی

روس یوکرین

نیوز ٹوڈے :   روسی فوج نے اس وقت یوکرین کے علاقوں سولیدر اور پوکرووسک پر قبضہ کر لیا ہے یہ علاقے مشرقی یوکرین کے علاقے ہیں اب روسی فوج خارکیو کی طرف بڑھ رہی ہے روسی فوج خارکیو پر بہت بڑے حملے کی تیاری کر رہی ہے اور روسی فوج نے پچھلے چند دنوں میں کیو اور خارکیو پر بے شمار حملے بھی کیے ہیں بلگروڈ پر یوکرینی فوج کے حملوں کے بعد اب روسی فوج نے کیو اور خارکیو پر میزائلوں کی بارش کر دی ہے اور پیوٹن کے ان حملوں سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ اب وہ کیو اور خارکیو پر حملہ کرکے ہی دم لیں گے یوکرینی فوج کے پاس پہلے ہی ہتھیاروں کی بہت کمی ہو چکی ہے اور اب روسی فوج کے لگاتار حملوں سے یوکرینی فوج کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔

روسی فوج یوکرین کے فوجی ٹھکانوں اور ہتھیارخانوں کے ساتھ ساتھ اس کے تیل ڈپوؤں ، گیس سینٹرز اور بجلی گھروں پر بھی حملے کر رہی ہے روسی فوج نے یوکرین کے ایندھن کے ٹھکانے پر میزائل حملے کرکے یوکرین کے اس ٹھکانے کو تباہ کر دیا ہے یوکرین پر ہونے والے ان حملوں اور بیچ منجدھار یوکرین کو امریکہ کے ساتھ چھوڑنے پر لاطویا نے یہ بیان دیا ہے کہ روس کے حملے کبھی بھی نہیں رکیں گے ہمیں یوکرین کی مدد جاری رکھنا ہو گی پیوٹن کو یوکرین میں ہی روکنا ہوگا اگر ایسا نہ کیا گیا تو پیوٹن کا رخ یورپ کی طرف ہو جائے گا نیٹو ملکوں کو اس وقت یوکرین کی نہیں بلکہ اپنی فکر ستا رہی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+