حزب اللٰہ نے اسرائیلی حملوں کا جواب اسرائیل پر 62راکٹ برسا کر دے دیا

اسرائیلی حملوں کا جواب

نیوز ٹوڈے :  اس وقت اسرائیل اور لبنان آمنے سامنے آ چکے ہیں دو روز قبل لبنان کے دار الحکومت شہر بیروت پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کا جواب دیتے ہوۓ لبنانی فوج نے اسرائیل پر 62 راکٹ داغے ہیں ان حملوں کی تصدیق لبنانی جماعت حزب اللٰہ نے خود کی ہے جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے بیروت کے ایک ہوائی اڈے اور دمشق جانے والی شاہراہ پر کئی فاسفورس بم گراۓ اور ایک بجلی گھر پر بمباری بھی کی ان اسرائیلی حملوں میں تین لبنانی ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گۓ اسرائیلی فوج تین دن سے لگاتار لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے یہ حملے حزب اللٰہ کی اس کاروائی کے بعد بڑھا دیے ہیں جس میں حزب اللٰہ نے دو اسرائیلی فوجیوں کو اپنے قبضے میں کر لیا تھا اوریہ بیان دیا تھا کہ ان دونوں اسرائیلی فوجیوں کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جاۓ گا جب تک اسرائیلی فوجیوں سے فلسطینی ، لبنانی ا ور دیگر عرب قیدیوں کی رہائی کے سمجھوتے نہ ہوجائیں حزب اللٰہ کی ان کاروائیوں کے بعد اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللٰہ کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے جن کے جواب میں جنوبی لبنان سے حزب اللٰہ نے اسرائیلی حدود میں کئی اینٹی ٹینک میزائلیں اور راکٹ حملے کر دیے جن میں دو سویلین اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گۓ حزب اللٰہ نے دعوٰی کیا ہے ان کے حملوں میں زخمی ہونے والے عام شہری نہیں بلکہ اسرائیلی فوجی ہیں اسرائیل اور حزب اللٰہ کے ان دو طرفہ حملوں سے لبنان اسرائیل سر حد پر تناؤ مزید بڑھ گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+