بنگلہ دیش انتخابات ، حسینہ واجد کا 5 ویں بار وزیر اعظم بننے کا امکان
- 08, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں حکمران اتحاد نے ابھی تک برتری حاصل کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، وٹرز ٹرن آؤٹ 40 فیصد تک رہا اور 2018 الیکشن میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے بھی زیادہ رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، حکمران جماعت عوامی لیگ نے 204 سیٹیں اپنے نام کر لی ہیں ، اور حسینہ واجد کی اتحادی جماعت جاتیہ پارٹی 9 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔ بنگلہ دیش کی 300 میں سے 264 نشستوں کے نتائج آ چکے ہیں اور شیخ حسینہ واجد کے 5ویں بار وزیر اعظم بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے بھی اپنی نشست جیت کر اپنے حریف کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن کی بڑی پارٹیوں نے حسینہ واجد کی نگرانی میں ہونے والے الیکشن کو غیر منصفانہ قرار دیکر انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔
تبصرے