مسجد نبوی ﷺ کی صفائی میں یومیہ کتنا عطر استعمال ہوتا ہے؟
- 08, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کی یومیہ صفائی میں سینیٹائزر کے ساتھ بڑی مقدار میں عطر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مسجد نبوی ﷺ کی یومیہ صفائی کے حوالے سے حرمین اتھارٹی کے شعبے ماحولیاتی تحفظ کے نائب صدر انجینیئر فوزی الحجیلی نے بتایا کہ مسجد النبوی میں یومیہ بنیادوں پر صفائی کے دوران جائے نمازو کے لیے 115 ٹن مخصوص سینیٹائزر جبکہ 30 ٹن سے زیادہ کا عطر استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فرشوں کے لیے روزانہ کی بنیاد پر 110 ٹن جبکہ قالینوں کے لیے 115ٹن عطر ، سینیٹائزنگ اور خوشبویات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ صحنوں اور دیگر مقامات کی دھلائی اور صفائی کے لیے ماہر کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے جبکہ 600سے زائد آلات بھی مہیا کیے گئے۔
مسجد نبوی ﷺ کی چھت ، فرش اور راہداریوں کو روزانہ تین مرتبہ دھویا جاتا ہے اور بارش کے موقع پر روزانہ پانچ مرتبہ صفائی کی جاتی ہے۔ صفائی کے لیے 1520 کارکنان تعینات ہیں اور صفائی میں 35 جدید ترین مشینیں بھی استعمال کی جاتی ہے۔
تبصرے