عازمین کو کیا کیا سہولیات ملیں گی ؟ حج معاہدہ ہو گیا

سالانہ حج معاہدہ

نیوزٹوڈے:   پاکستان اور سعودی عرب میں اتوار کو سالانہ حج معاہدہ طے پا گیا۔عبوری مذہبی وزیر انیق احمد اور سعودی وزیر حج نے معاہدے پر دستخط کیے۔حج ایکسپو کل سے شروع ہوگا۔ حج ایکسپو میں عازمین حج کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید معاہدوں کی توقع ہے۔

حج پالیسی 2024

گزشتہ سال نومبر میں مذہبی امور کے وزیر انیق احمد نے 2024 کی حج پالیسی کا اعلان کیا تھا۔انیق احمد نے کہا کہ حج 2024 کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا جس میں حاجیوں کو ایک انٹرنیٹ فری موبائل ایپلی کیشن ملے گی جو انٹرنیٹ کے بغیر استعمال ہو سکے گی اور ایک انتظام کے ذریعے حاجیوں کو لامحدود فری کال پیکج فراہم کیا جائے گا۔ یاد رہے اس سال مختصر دورانیے کا حج بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+