دنیا کی بڑی شپنگ کمپنی کاسکو نے اسرائیل سے تمام معاہدے ختم کر دیے
- 09, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : دنیا کی چوتھی بڑی شپنگ کمپنی کاسکو جو دنیا بھر کے ملکوں میں بڑے بڑے اور بھاری سامان سپلائ کرتی ہے اس کمپنی نے بھی بحیرہ احمر میں حوثی لڑاکوں کی پابندیوں کے بعد اسرائیل جانے سے انکار کر دیا کاسکو کمپنی کے اہلکاروں نے یہ کہہ کر اسرائیل سے معذرت کر لی ہے کہ یمن کے حوثی اسرائیل آنے اور جانے والے تمام جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اس لیے ہم یہ خطرہ مول نہیں لے سکتے کاسکو کمپنی نے اسرائیل کے ساتھ تمام لین دین اور سپلائ کے معاہدے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
اسرائیل کی بندرگاہوں پر پہلے ہی سناٹا چھایا ہوا ہے اسرائیل کو بیرون ممالک سے ضروری اشیاء کی ترسیل رکی ہوئ ہے اس لیے اسرائیل کی معیشت روز بروز گرتی جا رہی ہے ان حالات میں کاسکو کا اسرائیل کے ساتھ لین دین پر پابندی لگا دینا اسرائیل کیلیے بہت بڑا جھٹکا ہے ۔
وسیم حسن
تبصرے