مودی کا مذاق اڑانے پر مالدیپ کے 3 وزرا معطل
- 09, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: بھارت کے وزیر اعظم مودی کا مذاق اڑانے پر مالدیپ کے تین وزرا کو معطل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مالدیپ حکومت نے اپنے تین نائب وزراء کو سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم کا مذاق اڑانے پر معطل کر دیا ہے۔ مالدیپ میں نوجوانوں کے امور کی نائب وزیر مریم شعونہ نے سوشل میڈیا پر بھارت وزیر اعظم مودی کو دہشت گرد ، اور اسرائیل کی کٹھ پتلی قرار دیا تھا۔ نئی دہلی میں مالدیپ کے ہائی کمشنر ابراہیم شہیب کو بھارتی دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور نریندر مودی کیخلاف توہین آمیز ریمارکس پر شدید احتجاج کیا گیا۔ مالدیپ کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزرا کے تبصرے ذاتی تھے جو کہ حکومت کے خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے۔ مالدیپ کے صدر محمد معیز نے تینوں نائب وزرا کی معطلی کےخلاف احکامات جاری کیے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ، تین ماہ پہلے مالدیپ کے صدرمنتخب ہونے والے محمد معیز نے الیکشن میں 'انڈیا آؤٹ' کا نعرہ لگایا تھا اور مالدیپ سے بھارتی فوج کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
تبصرے