ایران کی بندرگاہ پر دھماکے سے وہاں کھڑے جہاز تباہ

ایران کی بندر عباس پورٹ

نیوز ٹوڈے :  ایران کی بندرگاہ پر ایک بہت بڑے دھماکے سے وہاں کھڑے 16 بحری جہاز جل کر دھواں دھواں ہو گۓ یہ دھماکہ ایران کی ایک بڑی بندرگاہ عباس پورٹ پر پیش آیا دھماکے کے بعد وہاں کھڑے جہازوں میں آگ لگ گئ دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ اس دھماکے میں بندر گاہ پر کھڑے حوثی لڑاکوں کے مددگار جہاز میں بھی آگ لگ گئ یہ حوثی لڑاکوں کی مدد کرنے والا جاسوس جہاز تھا ۔

ایک ہفتہ قبل 3 جنوری کو جنرل قاسم سلیمانی شہید کی برسی کے موقع پر ان کے مزار کے قریب ہونے والے دھماکوں سے ایران کو جو نقصان ہوا ہے ایران ابھی اس صدمے سے نکل نہیں پایا تھا کہ یہ دھماکے ایران کیلیے ایک اور بہت بڑا جھٹکا ہیں لیکن پے در پے ان دو حملوں کے بعد اب ایران خاموش نہیں بیٹھے گا ایران نے 3 جنوری کو ہونے والے دھماکوں پر یورپی ملکوں کو مشرق وسطٰی سے دور رہنے کی دھمکی بھی دی تھی لیکن ان دھمکیوں کے چوبیس گھنٹے بعد ہی ایرانی بندرگاہ پر بہت بڑا دھماکا ہو گیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+