غزہ کے حق میں نعرے بازی کی وجہ سے امریکی صدر کو اپنی تقریر روکنا پڑگئی
- 09, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: امریکی صدر جو بائیڈن کو غزہ میں جنگ بندی کے نعروں پر تقریر روکنی پڑگئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے خطاب کے دوران مظاہرین نے اچانک کھڑے ہو کر غزہ کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے غزہ میں 23,000 اموات کا حوالہ دیا، جس پر بائیڈن نے کہا کہ وہ غزہ میں حملوں کو کم کرنے اور اسرائیلی فوجیوں کو واپس بھیجنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ غزہ تنازعہ کا بڑھنا حزب اللہ اور اسرائیل سمیت کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ دورے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کریں گے اور اس بات پر زور دیں گے کہ غزہ میں شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید کچھ کرنا کتنا ضروری ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے اپنی کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ ٹرمپ نازی جرمنی جیسی زبان استعمال کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سال امریکہ میں بھی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
تبصرے