بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے مہاجر کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی

مہاجر کیمپ

نیوز ٹوڈے:   بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے مہاجر کیمپ میں آگ لگنے سے 7 ہزار کے قریب روہنگیا مسلمان بے گھر ہو گۓ تفصیلات کے مطابق کل رات کاکس بازار کے مہاجر کیمپ نمر 5 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ نے بڑی تیزی سے ایک بڑے علاقے کواپنی لپیٹ میں لے لیا اور ایک ہی گھنٹے میں 800 گھر خاکستر ہو گۓ آتش زدگی کے اس واقعہ میں مساجد اور صحت گھر بھی جل کر راکھ ہو گۓ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہو سکی اس واقعہ سے ایک سال قبل بھی اس بازار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا

جس میں 2 ہزار 800 مکانات جل کر راکھ ہو گۓ تھے اور اس وقت 12 ہزار کے قریب لوگ بے گھر ہو گۓ تھے اب بھی 7 ہزار لوگ بے گھر ہوۓ ہیں کاکس بازار دنیا کا سب سے بڑا مہاجر کیمپ ہے جس میں اس وقت برما سے آنے والے ایک ملین سے زائد رہنگیا مسلمان آباد ہیں آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کیلیے پہنچ گئیں اور تقریبا 3 گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+