پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا

فیوچر منرلز فورم

نیوزٹوڈے:   ایک قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریاض میں تین روزہ فیوچر منرلز فورم (ایف ایم ایف) کے دوران ریکوڈک کان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔فورم کے علاوہ سعودی عرب اور پاکستان کے متعلقہ حکام دورے کے دوران ریکوڈک پراجیکٹ میں ممکنہ سرمایہ کاری پر بات کریں گے اور اس پر کسی معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔

دورہ کرنے والے حکام سے پاکستان میں ڈیپ کنورژن ریفائنری کے قیام پر بھی بات چیت متوقع ہے۔سعودی سرمایہ کاروں (KSA) کو سٹریٹجک سرمایہ کاری کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔نظرثانی شدہ معاہدے کے تحت، بارک گولڈ کارپوریشن کے پاس 50 فیصد شیئرز ہیں، جب کہ چلی کی اینٹوفاگاسٹا نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے جمع کرائے گئے 900 ملین ڈالر کے بدلے منصوبے سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ یہ ادارے منصوبے کا 25 فیصد کنٹرول کرتے ہیں، جب کہ بلوچستان اتنے ہی حصص کا مالک ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+