حماس شمالی کوریا کے ہتھیار استعمال کر رہا ہے اسرائیلی انٹیلیجنس کا دعوٰی

شمالی کوریا کے راکٹ

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل کی انٹیلیجنس کی طرف سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ غزہ میں حماس اسرائیل کے خلاف جو ہتھیار استعمال کر رہا ہے ان میں شمالی کوریا کے راکٹ ، میزائلیں اور دوسرے ہتھیار بھی شامل ہیں چند روز قبل اسرائیل نے یہ دعوٰی بھی کیا تھا کہ حماس کی فوج کے پاس چین کی خطرناک میزائلیں اور دوسرے ہتھیار موجود ہیں جن سے وہ اسرائیلی فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں اس وقت اسرائیلی حکومت اور ایجنسیوں نے یہی بیان دیا تھا کہ

اسرائیل کی ایجنسیاں یہ جانچ کر رہی ہیں کہ کیا چین بالواسطہ حماس کو ہتھیار دے رہا ہے یا چین کے ہتھیار بلا واسطہ حماس تک پہنچ رہے ہیں اب شمالی کوریا کے ہتھیاروں کی غزہ میں موجودگی پر بھی یہی خبر اسرائیل کی طرف سے سامنے آئی ہے لیکن اب اسرائیل کی آنکھیں کھل چکی ہیں کہ حماس مکمل طور پر ہتھیاروں سے لیس ہے یہی وجہ ہے کہ جنگ کو تین ماہ مکمل ہو چکے ہیں لیکن حماس ابھی بھی جنگ لڑ رہا ہے اور اسرائیل کو کامیابی نہیں مل رہی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+