حماس کی قید میں اسرائیلی یرغمالی کا وڈیو پیغام
- 10, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : سات اکتوبر سے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں میں ایک اسرائیلی کی وڈیو حماس نے جاری کی ہے اس یرغمالی نے اسرائیلی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے حماس کی قید میں ہے اس کا نام ایلاد کتزیر ہے ایلاد کتزیر نے کہا ہے کہ ان کے ساتھی قیدی ڈیڑھ ماہ قبل اسرائیل حماس کے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہو چکےہیں لیکن ان کی رہائی سے قبل ہی دوبارہ جنگ شروع ہو چکی ہے ایلاد نے اسرائیلی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلیے بھی اقدامات کرے ۔
ایلاد نے جو وڈیو پیغام جاری کیا ہے اس میں یہ بھی کہا ہے کہ نیتن یاہو ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کر رہا ایلاد نے کہا کہ نیتن یاہو ہمیں بچانا ہی نہیں چاہتا اسرائیلی قیدی نے اپنے گھر والوں اور خاندان والوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ انہیں بہت یاد کرتا ہے اور انہیں اپنے گھر والوں سے بہت محبت ہے وڈیو پیغام کے دوران صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلاد کتزیر اپنے آنسو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے ۔
تبصرے