یمنی ڈاکٹر جاعم الشبحی الیافعی خاندان کے چار افراد سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ٹریفک حادثے

نیوز ٹوڈے :   سعودی عرب کے دار الحکومت شہر ریاض سے عمرے کی ادئیگی کیلیے جانے والے ایک یمنی ڈاکٹر جاعم الشبحی الیافعی اپنے خاندان کے چار افراد سمیت ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی دو بیٹیوں ایک بیٹے اور اہلیہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کیلیے مکہ مکرمہ جا رہے تھے جب راستے میں ایک پاکستانی ٹرک ڈرائیور نے مخالف سمت سے آتے ہوۓ ان کی گاڑی اور ایک اور گاڑی کو ٹکر مار دی اور پھر ٹرک بھی الٹ گیا ۔

اس حادثے میں کل 13 افراد جان بحق ہوۓ جن میں ڈاکٹر جاعم الشبحی سمیت ان کے خاندان کے پانچ افراد شامل ہیں مرحوم ڈاکٹر جاعم کنگ فہد میڈیکل سٹی کے ماہر انکولوجسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر تھے ان کا تعلق یمن سے تھا ڈاکٹر جاعم الشبحی کے 8 بچے ہیں ان کی اہلیہ اور 5 بچے حافظ قرآن ہیں ان کا سب سے چھوٹا بیٹا پرائمری سکول میں زیر تعلیم ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+