زائرین کو مدینہ اور مکہ میں نکاح پڑھانے کی اجازت مل گئی

زائرین کو خوشخبری

نیوزٹوڈے:   سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عمرہ و حج پر آنے والے زائرین کو خوشخبری سناتے ہوئے نئی سہولتیں متعارف کرانے کی ترغیب دی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جدہ میں حج و عمرہ کانفرنس کے دوران اؐن کا کہنا تھا کہ کچھ زائرین مکہ اور مدینہ میں نکاح پڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ان کو یہ سہولت فراہم کر سکتا ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مملکت کے کسی بھی علاقے کے لیے سیاحتی پروگرام منظم کیا جا سکتے ہیں۔زائرین کو سہولتوں کی فراہمی میں انفرادیت کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے تین ایوارڈز کا بھی اعلان کیا ، ان ایوارڈز کے حقداروں کے نتائج کا اعلان آئندہ حج مانفرنس میں کیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+