حوثئ رہنما محمد علی نے دیا برطانوی صحافی کو کرارا جواب

ایرانی انٹیلیجنس

نیوز ٹوڈے :   ایرانی انٹیلیجنس کے مطابق ایک برطانوی نشریاتی ادارے نے یمن کے حوثی ترجمان محمد علی سے یہ سوال کیا کہ یمن کا اسرائیل سے میلوں کا فاصلہ ہے لیکن اس کے باوجود یمن کے حوثی فسلطین کی حمایت کر رہے ہیں- اس کی وجہ کیا ہے بی بی سی میزبان کے اس سوال پر حوثی ترجمان نے الٹا ایسا سوال کر دیا کہ صحافی لاجواب ہو گیا محمد علی نے کہا کہ کیا بائیڈن اور نیتن ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں اور فرانسیسی صدر میکرون اور برطانوی وزیر اعظم رشی سونک ان کے پڑوسی ہیں -

حوثی ترجمان کے سوال کا مقصد صاف سمجھ میں آتا ہے کہ اگر بائیڈن ، میکرون اور رشی سونک ہزاروں میل دور بیٹھ کر اسرائیل کی مدد کر سکتے ہیں تو یمنی حوثیوں کی مدد پر اس طرح کے بے تکے سوال اٹھانا غلط ہے- حوثی ترجمان نے کہا کہ جنگ میں فلسطینیوں کی مدد کے پیچھے ان کا مؤقف یہ ہے کہ امریکی اور یورپی تباہی کی مشینوں کو جنگ ، دہشتگردی اور جارحیت سے روکا جاۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+