میں بھی غزہ میں جلد جنگ بندی کے حق میں ہوں جوبائیڈن

جوبائیڈن

نیوز ٹوڈے :   امریکی صدر بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  میں خود ذاتی طور پر یہ کوشش کر رہا ہوں کہ غزہ میں جنگ جلد سے جلد ختم ہو جاۓ اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی تعداد کم ہو جاۓ بائیڈن کئی مرتبہ اسرائیل پر بھی یہ زور دے چکا ہے کہ اب جنگ ختم ہو جانی چاہیے بائیڈن کے جنگ بندی کے مطالبے پر بار بار دباؤ کی وجہ اسرائیل اور امریکہ کے حالات ہیں امریکہ اس وقت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ اسرائیل پر پانی کی طرح پیسہ بہا سکے کیونکہ امریکہ اس وقت کئی مورچوں پر پھنسا ہوا ہے -

اور اس کے اپنے ٹھکانوں پر بھی حملے ہو رہے ہیں اس لیے اسے اپنی فوجی اور دفاعی طاقت کو بڑھانےا ور مضبوط کرنے کی بھی ضرورت ہے اپنے سب سے بڑے دشمن روس کے خلاف یوکرین کو ہتھیار اور مدد پہنچا رہا ہے- اسی لیے امریکہ کافی پریشان ہے اور امریکی وزیر خارجہ ا ینٹونی بلنکن کے اسرائیلی دورے کا مقصد بھی اسرائیل کو سمجھانا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں ہی جنگ ختم کرنے کی کوشش کرے اٹلی کی طرف سے بھی بیان سامنے آیا ہے کہ جی 7 کے رکن ممالک اسرائیل پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ اسرائیل جلد جنگ ختم کرنے کی کوشش کرے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+