امریکہ کے شہرایکواڈور میں 60 دن کیلیے ہنگامی صورتحال نافذ
- 11, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : افریقی ممالک کی طرح اب امریکہ کے ملکوں میں بھی سیاسی حالات روز بروز ابتر ہوتے جا رہے ہیں اور امریکہ کے کئی ملکوں کا سیاسی اور حکومتی ڈھانچہ بھی ہچکولے کھانے لگا ہے- کئی ملکوں میں خانہ جنگی بھی پھوٹ پڑی ہے جنوبی امریکہ کے ملک ایکوا ڈور میں منشیات سمگلنگ کے گینگ لیڈر ایڈولفوفٹو جو چند روز قبل جیل سے فرار ہو گیا تھا اور بعد میں اس کا قتل ہو گیا گینگ لیڈر کے قتل کے بعد ایکوا ڈور میں امن و امان کی صورتحال بدلنے لگی -
حتٰی کہ ایکوا ڈور کے حالات خانہ جنگی تک پہنچ چکے ہیں اور ایکوا ڈور کے شہر گویا کوئیل میں منشیات فروشوں کے خلاف حکومت کی کاروائیوں سے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں- اور منشیات فروشوں نے آج ایک ٹی وی سٹوڈیو میں گھس کر وہاں توڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود عملے کے افراد اور صحافیوں کو یرغمال بنا لیا جرائم پیشہ افراد نے ایک یونیورسٹی میں بھی دھاوا بول دیا ایکوا ڈور کے صدر ڈینئل نوبو آ نے ان ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلیے فوج بلوا لی اور شہر میں 60 روز کیلیے ہنگامی حالت نافذ کر دی -
تبصرے