مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے کی چینی حکومت سے اپیل
- 11, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : مالدیپ کے نو منتخب صدر محمد معیزو نے اپنے دورہ چین کے دوران کہا ، کہ کوویڈ 19 سے پہلے چین کے سیاح مالدیپ میں سیاحت کیلیے آتے تھے اس وقت ایسے سیاح ہماری سب سے بڑی مارکیٹ ہوا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی چین کے سیاحوں کو اپنے ہاں بلوانے کے خواہاں ہیں اور اس کیلیے ہم کوشش بھی کر رہے ہیں ۔ چینی حکومت بھی سیاحوں کو مالدیپ آنے پر آمادہ کرے مالدیپ کے صدر اس لیے بار بار چین سے مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ چند روز قبل مالدیپ کے وزراء نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دہشتگرد ، مسخرہ اور اسرائیلی کٹھ پتلی قرار دیا تھا ۔
جس کی وجہ سے بھارت اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تنازع کھڑا ہو گیا اور بھارتیوں کی طرف سے بائیکاٹ مالدیپ کا ٹرینڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا ، بھارتی سیاحوں کے بائیکاٹ کے بعد مالدیپ کے صدر نے چین سے مدد مانگی ہے کیونکہ بھارتی سیاحوں کا اس جزیرہ نما ملک کا بائیکاٹ کرنے سے اور بھارتی کمپنیوں کا مالدیپ کی پروازیں منسوخ کرنے سے مالدیپ کی سیاحت اور معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے ۔
تبصرے