اسرائیل سے بہتر تعلقات غزہ جنگ کے خاتمے سے مشروط ہیں ، سعودی عرب

سعودی کابینہ

نیوزٹوڈے :   سعودی عرب جو کہ مسلم دنیا کا لیڈر ہے اور اس مسلم لیڈر نے اسرائیل کے قیام کے بعد سے لے کر اب تک اسرائیل کے وجود کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ، اور اب 7 اکتوبر کےبعد اسرائیلی فوج کے غزہ پر جنگی جرائم پر برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر نے کہا ہے کہ اسرائیل سے بہتر تعلقات غزہ جنگ کے خاتمے سے مشروط ہیں ، اور اسرائیل سے تعلقات صرف اسی صورت میں بہتر ہو سکتے ہیں جب آزاد فلسطینی ریاست کا وجود یقینی ہو ۔ سعودی سفیر نے کہا کہ غزہ جنگ کے معاملے پر عالمی برادری ناکام ہو چکی ہے ۔

سعودی عرب کے دارالحکومت شہر (ریاض) میں شاہ عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس بلایا گیا جس میں غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور غزہ پر اسرائیلی قبضے جیسے اسرائیلی عزائم کو مسترد کر دیا گیا ۔ سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی قوانین کی خلاف ورزی پر احتساب کے نظام کو لاگو کرنے کیلیے عالمی برادری کو مل کر کوشش کرنا ہو گی برطانیہ میں مقیم سعودی سفیر اور سعودی کابینہ جلد جنگ ختم کروانا چاہتی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+