امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی اور قطری وزیر اعظم سے غزہ جنگ کے حوالے سے ملاقات
- 12, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی وزیر خارجہ (انٹونی بلنکن) نے مشرق وسطٰی کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم سے ملاقات کی ، اور دونوں رہبنماؤں سے ملاقات کے دوران انہوں نے فلسطین جنگ کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ قطری وزیر اعظم نے انٹونی بلنکن کے ساتھ نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ اس وقت غزہ کی صورتحال انسانیت کا بہت مشکل امتحان ہے ۔
لیکن دنیا نے غزہ کے شہریوں کی تکالیف پر جیسے بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ قطری وزیر اعظم نے کہا کہ قطر اب بھی ثالثی کی کوشش کر رہا ہے انٹونی بلنکن نے نیوز کانفرنس کے دوران غزہ کے فلسطینیوں کو جنوب کی جانب دھکیلنے کی سخت مخالفت کی ہے ۔ انٹونی بلنکن نے کہا ، کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ غزہ کے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی جاۓ ۔ بلنکن نے کہا کے امریکہ جنگ کو جلد ختم کرنا چاہتا ہے ۔
تبصرے