ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے بیان نے کیا اسرائیل کو حیران و پریشان
- 12, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : ترکیہ کے شہر (انقرہ) میں ترکیہ کی انٹیلیجنس (ایم ـ آئی ـ ٹی) کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ، کہ ترکیہ کے حکام نے 2 جنوری کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کیلیے کام کر رہے 30 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ اسرائیلی جاسوس گروپ کے خلاف حکومت کی اس کاروائی نے اسرائیل کو حیران کر دیا ہے ، اور اسرائیل کیلیے اس سے بھی بڑی حیرانی اور پریشانی رجب طیب اردگان کا بیان ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ "صرف انتظار کرو یہ پہلا قدم ہے" ۔
اردگان نے کہا کہ ہم نے ترکیہ میں اسرائیل کی انٹیلیجنس کو فیل کر دیا ہے ، اور ہم اسی طرح فیل کرتے رہیں گے ۔ یہ تو ایک چھوٹا سا جھٹکا ہے اسرائیل کو بہت بڑا جھٹکا لگنے والا ہے ۔ رجب طیب اردگان نے دوٹوک الفاظ میں اسرائیل کو بڑے ایکشن کی دھمکی دی ہے جس میں دشمن کیلیے کوئی نرمی نہیں تھی ، اور ان کا یہ بیان اور انداز اسرائیل کیلیے پریشان کن ہے ۔
تبصرے